جمعرات,  10 جولائی 2025ء
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 72ویں سالگرہ پر پروقار تقریب، عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت و تجدیدِ عہد

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)شہیدِ جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی72 ویں سالگرہ کے سلسلے میںمحترمہ سعدیہ عباسی نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس کی صدارت پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ محمدعمر اعجاز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ پرویز اختر، بنارس چوہدری، راجہ ظہیر اقبال، ، فلک شیر خان لودھی، شیخ اسماعیل، میاں شیر افگن، کاشف شہزاد چوہدری، ، چوہدری بدر، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نمبردار انعام ملک اور پیپلز پارٹی کینٹ کے راہنما عدیل اعظم بٹ سمیت دیگر نے اس موقع پر سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شہید بی بی اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی، پیپلز پارٹی کی کامیابی، جمہوریت کے استحکام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔قبل ازیں تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی ملک خالد نواز بوبی نے سابق وزیراعظم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے کہا کہ شہید بی بی ایک مزدور دوست راہنما تھیں انہوں نے لاکھوں بیروزگار نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھولے ۔محترمہ سعدیہ عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد عوام شہید بھٹو سے لے کر صدر آصف علی زرداری تک پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں مزدوروں، صنعتی کارکنوں اور تنخواہ دار طبقے کیلئے تاریخی اقدامات کیے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا غریب ،محنت کش آج بھی صرف پیپلز پارٹی کو ہی اپنے حقوق کا نگہبان اور نجات دھندہ سمجھتا ہے۔محترمہ سعدیہ عباسی نے کہا کہ شہید بی بی ساری زندگی عوام کو غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں رہیں،محنت کش طبقے کو سماجی اور معاشی انصاف کی فراہمی بینظیر بھٹو کی زندگی کا مشن تھا آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی فلاح کا پروگرام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید بی بی کے اسی فلسفہ خدمت کا عکاس ہے۔محترمہ سعدیہ عباسی نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید کی شخصیت، فلسفہ، جدوجہد اور قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی شہید قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

مزید خبریں