بدھ,  09 جولائی 2025ء
حافظ آباد: پانچ روز میں تین پولیس مقابلے، متعدد ڈاکو ہلاک و گرفتار

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)صدر سرکل پولیس حافظ آباد 5 روز میں تین پولیس مقابلے، سی سی ڈی کے بعد پنجاب پولیس میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں تیزی آ گی، پنجاب پولیس حافظ آباد کے یکے بعد دیگر پولیس مقابلے، 5 روز قبل میں رامکے قلعہ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد فرار ہوتے بلال، وقاص نامی دو ڈاکو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گے، گزشتہ دو روز قبل ممنا پل پر پولیس مقابلے میں عثمان نامی سکنہ سانبھل ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ گزشتہ رات تھانہ ونیکےتارڑ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہو گیا ملاحانوالا کے قریب دریائے چناب کے بیلہ میں ملزمان کی تلاش کے لیے جانے والی پولیس پارٹی سے 4 ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہو گیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا فائرنگ رکنے پر زخمی حالت میں ڈاکو محمد جنید نامی سکنہ راجن پور حال مقیم جاگو گرفتار، جو تھانہ ونیکےتارڑ پولیس کو مقدمہ میں مطلوب تھا جس مقدمہ تھانہ ونیکےتارڑ میں مختلف دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے.

مزید خبریں