جمعه,  04 جولائی 2025ء
نیشنل پریس کلب میں 9 محرم کو نیاز حسینی کا اہتمام، ممبران اور فیملیز کی شرکت کی اپیل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے ہر سال کی طرح اس برس بھی 9 محرم الحرام کو شہدائے کربلا سے عقیدت و محبت کے اظہار کے لیے “نیاز حسینی” کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب 5 جولائی بروز ہفتہ، دن 10 بجے سے رات 9 بجے تک پریس کلب کے احاطے میں منعقد ہو گی۔

پریس کلب انتظامیہ نے اپنے تمام ممبران، ان کی فیملیز اور میڈیا ورکرز سے اس بابرکت نیاز میں شرکت کی اپیل کی ہے، تاکہ مل کر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں مقیم چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ احسن وقاص کا راولپنڈی پریس کلب میں پولیس کے غیر قانونی چھاپے اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے پر انصاف کا مطالبہ

مزید خبریں