جمعرات,  03 جولائی 2025ء
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حافظ آباد میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں دوسرے روزبھی ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے عوام کے مسائل سنے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین اور دیگر ریونیو افسران کھلی کچہری میں موجو د تھے۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایا ت پر عوام کو درپیش ریونیو مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تا کہ تمام ریونیو افسران کی موجو د گی میں عوام کو ایک ہی چھت تلے انکے مسائل کو حل کرکے حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام ریونیو افسران کو بھی ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں کے مسائل کو بروقت حل کرکے انہیں میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے۔کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے ریونیو مسائل کے حل کے سلسلہ میں درخواستیں پیش کی جن کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر احکامات جاری کیے۔

مزید خبریں