حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کی ہدایات پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے موقعہ پر لنگر اور سبیل کی کوالٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد نے شہر اور دیگر دیہی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں محرم کے جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کے لیے تیار کیے جانے والے لنگر اور سبیل کی کوالٹی،میٹریل کے استعمال اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر لنگر
اور سبیلوں کے انتظامات اور انکی اشیاء کی کوالٹی کو چیک کیا جا رہا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ محرم ایس او پیز کے مطابق جو لوگ بھی جلوسوں کے شرکاء کے لیے لنگر یا سبیل کا اہتمام کرینگے وہ پہلے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے باقاعدہ اجازت حاصل کرینگے۔