سیوریج پائپ ڈالنے کے لیے کھدائی کرنے کے بعد ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر غائب ہو گیا، گھروں میں جانا مشکل ہو گیا
حافظ آباد(شوکت علی وٹو) کوٹ حشمت میرے والا کا مین راستہ جو کہ علی پور روڈ کوٹ حشمت میرے والا کو جاتا ہے راستے گلے کی کھدائی تقریباً 10 سے 12 دن پہلے کی گئی۔اہل علاقہ کے لوگوں کے مطابق راستہ بند کر دیا گیا اور تاحال یہ راستہ بند ہے ٹھیکیدار اور باقی عملہ شاید بھول چکا ہے کہ ہم نے اس علاقے کی مین شاہراہ کو سیوریج سسٹم ڈالنے کے لیے کھدائی کیا ہوا ہے۔ اس راستے سے گاڑی و موٹر سائیکل کا گزرنا تو درکنار بندہ پیدل بھی نہیں گزر سکتا۔ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو ہسپتال لیجانا پڑ جائے تو ایمبولینس کے لیے کوئی راستہ نہیں۔اہل علاقہ اس صورتحال سے شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں کوٹ حشمت کے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ جلد کوٹ حشمت کے مین گلے کا نوٹس لیا جائے اور ٹھیکیدار کو فوری کام شروع کروا کر کام کو جلد مکمل کروایا جائے تاکہ اہل علاقہ اس دلدل سے نکل سکیں ۔