منگل,  01 جولائی 2025ء
جہلم ویلی کے رہائشی کی بیوی اور بچوں کی بازیابی کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)طارق محمود ولد محمد دین، ساکن چکار، ضلع جہلم ویلی نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ میں مزدوری کے سلسلے میں ارجہ دھیرکوٹ ضلع باغ میں قیام کے دوران مقامی با اثر افراد نے مبینہ طور پر میری بیو ی بچوں کوبہلا پھسلا کر میرے خلاف کرکے الگ کر دیا میرے بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے اور میں بھی در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں مجھے ان با اثر افراد سے جان کا خطرہ ہے وزیر اعظم ،صدر آزاد کشمیر آئی جی پولس سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مجھے میری بچوں سے ملایا جائے اور با اثر افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ راولپنڈی پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ قاری صیاد فاروقی نے اس کی بیوی کو مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر گھر سے بھگا لیا اور مبینہ طور پر راجہ ارشاد کے پاس بھجوا دیا، جہاں اسے اور اس کی بھانجی کو حبسِ بے جا میں رکھا گیا۔ طارق محمود کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور ڈی سی پونچھ سید ممتاز کاظمی سے شکایت کرنے پر بھی کوئی شنوائی نہ ہوئی، الٹا دھمکیاں دی گئیں سائل نے اعلی حکام سے قانونی کارروائی اور بیوی بچوں کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں