منگل,  01 جولائی 2025ء
بنیظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقوم سے کٹوتی کا سلسلہ نہ رک سکا

 

ٹاہلی گورائیہ اڈا پر خواتين سے کٹوتی کی جا رہی تھی مقامی صحافی کے کوریج کرنے پر تشدد کیا گیا اور کپڑے پھاڑ دیے گے.

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ضلع حافظ آباد میں بنیظیرانکم سپورٹ پروگرام میں ایک دفعہ پھر سے کٹوتی کی خبریں ہیں غریب خواتین سے بھاری کٹوتی جاری ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا عملہ مبینہ ملوث، ایچ بی ایل کنیکٹ، بنک الفلاح الفا کے اسٹیک ہولڈرز نے ات مچا دی، غریب خواتین کو اوپر لانے کے لیے حکومت پاکستان نے مالی تعاون کر رہی ہے لیکن ان خواتین سے بھی بھاری رقم کٹوتی کر لی جاتی ہے جسے کوئی پوچھنے والا نہیں،اگر کوئی میڈیا پرسن ان کی کرپشن کا ثبوت سامنے لانے کی کوشش کرتا ہے تو یہ ڈراتے دھمکاتے ہیں گزشتہ روز ٹاہلی گورائیہ میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے مقامی صحافی حافظ عدنان بھٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا کپڑے پھاڑ دیے گے اور موبائل چھین لیا گیا بعدازاں صحافی کو مطمئین کرنے کی کوشش کی جاتی رہی زرائع کے مطابق فرنچائزی نے ڈیوائس کو بند کر دیا اور دوبارہ کھولنے کے لیے کوشش کی جا رہی ہیں ایسے واقعات تب پیش آتے ہیں جب کرپشن کے پکڑے جائی،حکومت پاکستان غریب خواتین کو اے ٹی ایم کارڈ دے جو اپنی مرضی سے کسی بھی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوا سکیں.اس طرح سے کٹوتی کا سلسلہ ختم ہو سکتا ہے بنیظیرانکم سپورٹ پروگرام کا عملہ ہونے کے باوجود کٹوتی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کرپشن کا مال عملہ تک جاتا ہے جبکہ بنک ملازمین بھی اپنے جسے کے مطابق حصہ وصول کر رہے ہیں.

مزید خبریں