راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)الکرم فرینڈز راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام سالانہ “ضیا الامت سیمینار” کا پروقار انعقاد بدھ، 9 جولائی 2025 کو ایڈن بینکوئٹ ہال، آئی جی پی روڈ،نزد نیو کٹاریاں پل راولپنڈی میں کیا جا رہا ہے، جو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔یہ فکری و روحانی اجتماع، عصرِ حاضر کے عبقری مفکر، عاشقِ مصطفی ۖ، مفسرِ قرآن، محدثِ جلیل اور شیخ الجامعہ حضرت علامہ پیر محمد کرم شاہ الازہری کی متنوع خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک بامقصد اور بابرکت علمی روایت ہے۔ یہ سیمینار ہر سال علم و عرفان کی ایک نئی جہت کے ساتھ سامنے آتا ہے، جس میں قوم کے علمی، روحانی اور فکری اثاثے ایک چھت تلے جمع ہوتے ہیں۔تقریب میں حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ دامت برکاتہم (سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف) کی روحانی قیادت اور خصوصی شرکت ایک مرکزِ کشش ہو گی، جو محبانِ کرم شاہ کے لیے باعثِ تسکین و تجدیدِ عہدِ وفا ہو گی۔اس پروقار علمی و فکری نشست میں شرکت فرمانے والی نابغہ روزگار ہستیاں ملک کے مختلف علمی، تحقیقی، عدالتی اور روحانی اداروں سے تعلق رکھتی ہیں، جن میں شامل ہیں:پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق(ڈائریکٹر جنرل، ادارہ تحقیق و فروغ اسلامی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد)صاحبزادہ محمد عدنان قادری(صوبائی وزیر برائے مذہبی امور، خیبرپختونخوا)صاحبزادہ پیر جمیل الرحمن(سجادہ نشین، آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف، راولپنڈی)ڈاکٹر محمد نعیم الدین الازہری(خطیب، جامع مسجد آستانہ عالیہ بھیرہ شریف)پروفیسر خورشید احمد سعیدی(استاذ اصولِ دین، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد)ڈاکٹر سید امیر حسن شاہ ایڈووکیٹ(سابق نائب صدر، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن)ڈاکٹر نور الحسن ضیائ(مرکزی صدر، الکرم فرینڈز پاکستان)پیر محمد ممتاز نظامی (روحانی رہنما، چک شہزاد، اسلام آباد)استاد العلماء علامہ محمد ریاض گوندل (معروف دینی اسکالر، چک شہزاد، اسلام آباد)علامہ محمد ساجد چشتی ( دن نیوز، اسلام آباد)سیمینار کی تیاریوں کے حوالے سے منتظم حافظ بدر منیر اعوان نے بتایا کہ تمام انتظامات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور مختلف ذیلی کمیٹیاں شب و روز محنت سے اس بابرکت محفل کو کامیاب بنانے میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضیا الامت سیمینار ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جو فکرِ کرم شاہی کو نئی نسل تک منتقل کرنے اور علمی تسلسل کے احیا کی ایک مثر صورت ہے۔ اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کے لیے تمام اہلِ علم، مشائخ عظام، دینی اداروں کے نمائندگان، محبانِ دربارِ عالیہ، طلبہ ، اور عاشقانِ رسول ۖ کو پر خلوص دعوت دی جاتی ہے۔
