راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) خطہ پوٹھوہار کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری جاوید نائیک آف سہالہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کے باعث مسلم امہ متحد ہوئی اور ایران اسرائیل بڑھتی جنگ کا خاتمہ ممکن ہوا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے کہ جس کیلئے امریکہ کے صدر نے بھی فیلڈ مارشل سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل کی محنت اور تدبر کی وجہ سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ پاکستان اسلام کا قلعہ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ چوہدری جاوید نائیک آف سہالہ نے کہا کہ حال ہی میں بھارت کی جنگ میں پاکستان کی شاندار فتح ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ بھارتی حکومت اور مودی سرکار اب دنیا بھر میں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے اور ہر سیاسی و سفارتی محاذ پر انہیں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل بھی کیا جانا وقت کی ضرورت ہے۔ انکی مشکلات کا خاتمہ کیا جانا چاہئے۔ تعلیم صحت روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔ پاکستان ائرفورس کے شاہینوں نے جس طرح جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک و قوم کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ پھوڑ ڈالی اسی طرح آئندہ بھی وطن کے دفاع کیلئے شہادت کا جذبہ دل میں لئے وہ ہمیشہ ہر لمحہ چوکس و تیار رہیں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پوری قوم کو متحد کیا اور قوم آج ایک پیج پر متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں: روڈن انکلیو میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ منعقد، چاروں صوبوں کے نوجوانوں کی بھرپور شرکت