راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز ) معروف سیاسی شخصیات میر ضمیر مغل آف میلم، ملک سبط حسین اور ملک خدا داد آف پاپین MNA و چئیرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی انجینئر قمرالاسلام راجہ سے ملاقات میں برادری سمیت مسلم لیگ ن عام آدمی کارواں میں شامل اس موقع پر ن لیگی رہنما راجہ الیاس کیانی، قیس قیوم ملک، چوہدری عامر آف چک بیلی خان، راجہ عبدالقیوم، بلال کیانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ممبر قومی اسمبلی انجینئر قمرالاسلام راجہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری سیاست کا محورومرکز عام آدمی ہے عام آدمی کی فلاح کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں بجلی کے لو وولٹیج کےمسائل حل کرنے کے لئے بیشتر آبادیوں میں ٹرانسفارمرز نصب کروائے دیگر آبادیوں میں ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا کام جاری ہے انشاءاللہ 53 NA کی تمام آبادیوں کو لو وولٹیج کے مسائل سے نجات دلائیں گے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے جوڑیاں گرڈ کا قیام عمل میں لا رہے ہیں حلقہ کی تمام یونین کونسلوں میں گلیاں پختگی کا کام مقامی دوستوں کی مشاورت سے ہو رہا ہے سڑکوں کی تعمیر کا کام پوری رفتار سے جاری ہے علاقہ میں زیر زمین پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈیموں کی تعمیر پر کام کر رہے ہیں صحت کی سہولیات کے لئے جوڑیاں اور روات ہسپتالوں کی بلا تاخیر تکمیل کے لیے مزید فنڈز کی منظوری حاصل کر لی ہے حلقہ کی شہری آبادیوں کو بہترین گیس پریشر کے لیے نئی پائپ لائنوں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
