پرائیویٹ کمپنی ڈائیوو کروڑوں روپے لینے کے باوجود شہر کو صاف رکھنے میں ناکام

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈائیوو گلی محلوں کو صاف ستھرا بنانے میں ناکام، شہریوں کی شکایات کے باوجود صفائی نہیں کی جاتی

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حکومت پنجاب نے ضلع، ڈویژن میں صفائی ستھرائی کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں کے زریعے صفائی کرنے اور کچرا اٹھانے کے ٹھیکے دے رکھے ہیں ضلع حافظ آباد میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈائیوو جو ماہانہ صرف تحصیل حافظ آباد میں 47 کروڑ روپیہ صفائی کے نام پر لے رہی ہے جو شہر سمیت گاؤں دیہات میں صفائی ستھرائی کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے شہر کا صرف 30 فیصد ایریا جو روڈ سمیت بڑے علاقوں پر مشتمل ہے کی صفائی کے علاوہ نشیبی علاقوں جو 70 فیصد آبادی پر مشتمل ہے صفائی ستھرائی کرنے میں ناکام ہے لوگوں کی شکایات ہیں وہ متعدد مرتبہ کالز کر چکے ہیں لیکن صفائی نہیں کی جاتی گلی نمبر 5 رشیدپورہ جلالپور روڑ حافظ آباد میں کچرے کے ڈھیر ہیں شہری متعدد مرتبہ شکایات کر چکے ہیں اسی طرح محلہ غازی پورہ، پیر کالے شاہ، بہاولپور شرقی غربی، حاجی پورہ، شریف پورہ، مجید پورہ، قادر آباد ساگر روڈ قائد آباد، کشمیر نگر، سادات کالونی، میاں دا کوٹ، مغل پورہ، تاج پورہ، رحمت آباد، حسن ٹاؤن کا پرانا جوہڑ، سرگودھا روڑ وغیرہ اور بائپاس کے ملحقہ ایریاز جہاں سینٹری ورکرز صفائی کے لیے پورے مہینے میں دو تین دفعہ چکر لگاتے ہیں شہر کے روڈز بہتر پوزیشن میں ہیں لیکن گلی محلوں میں صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے باعث تشویش ہے شہریوں کا کہنا تھا ہر ماہ کروڑوں روپے لینے کے باوجود کمپنی زرلٹ نہ دے اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے بزریعہ سٹیلائٹ صفائی چیک کی جانی تھی جو شاید چیک کی ہی نہیں جاتی. حکومت پنجاب کے اچھے کام کو زیرو کرنے میں ڈائیوو کمپنی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے. حکومتی اقدامات کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے.

مزید خبریں