بدھ,  05 نومبر 2025ء
سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی کی عوامی رابطہ مہم جاری، شہریوں سے ملاقات اور مسائل سنے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید ذیشان علی نقوی کی عوامی رابطہ مہم پیر کے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہی۔ انہوں نے مختلف علاقوں کے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

شہریوں نے اس موقع پر صفائی ستھرائی، نکاسی آب، پارکوں کی بحالی اور دیگر بلدیاتی امور سے متعلق اپنی شکایات اور تجاویز پیش کیں۔ سید ذیشان علی نقوی نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور کہا کہ عوام سے رابطہ ہی اصل خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد ایک دوسرے کے مسائل کو قریب سے جاننا اور مشترکہ طور پر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے عوامی خدمت کے نظریے پر کاربند رہی ہے اور آئندہ بھی شہریوں کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا جائے گا۔

سید ذیشان علی نقوی نے یقین دلایا کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا اور ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید خبریں