اتوار,  22 جون 2025ء
ممبر بورڈ آف گورنرز کے انتخاب میں اپسکا امیدوار اشرف ہراج کی پوزیشن مضبوط، راجہ اشفاق حسین دستبردار

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) ممبر بورڈ آف گورنرز کے انتخاب میں اپسکا کے امیدوار کی مضبوط پوزیشن ،آج فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی ادارے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،امیدوار ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل بورڈ پرنسپل آنلائن سکول اینڈ کالج راجہ اشفاق حسین اشرف ہراج کے حق میں دستبردار ،راجہ اشفاق حسین نے کہا کہ اپسکا کے نامزد امیدوار اس پوسٹ کیے اصل حقدار ہیں ،میرے تمام ووٹرز اور سپوٹرز بھرپور انداز میں اشرف ہراج کو کامیاب کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپسکا راولپنڈی ڈویژن کے صدر عرفان مظفر کیانی اور ان کی ٹیم پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل حل کرانے میں پیش پیش ہیں ۔اس موقع پر عرفان مظفر کیانی نے کہا کہ اپسکا راجہ اشفاق حسین کی شکر گزار ہے، اشرف ہراج نے جس انداز میں تعلیمی اداروں کی فلاح و ترقی کے لیے کام کیا جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کا شاندار ردعمل ارہا یے ،انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے دونوں امیدوار کامیاب بنائیں ہم آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل حل کروائیں گے ۔

مزید خبریں