راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)صاف پانی ، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی مریم نواز شریف کی ترجیحات ہیں۔ حکومت پنجاب نے بجٹ میں ڈیمز سمال ڈیمز اور تالابوں کی تعمیر کے لئے خطیر رقم مختص کر دی ہے MNA این اے 53 انجینئر قمر الاسلام راجہ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں NA 53 یونین کونسل جھٹہ ہتھیال ماڈل ویلج میرا موہڑہ تالاب پختگی کے لیے 2 کروڑ کی خطیر رقم ریلیز کرانے پر اہلیان میرا موہڑہ MNA انجینئر قمر الاسلام راجہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ن لیگی رہنما راجہ الیاس کیانی نے تالاب پختگی کے کام کا آغاز کرنے کے موقع پر حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ الیاس کیانی نے کہا کہ زیر زمین پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے جس پر حکومت پنجاب نے بہترین حکمت عملی وضع کر رکھی ہے چھوٹے کاشتکاروں کو پانی ذخیرہ کرنے کے لیے 16 لاکھ روپے اور پانی کے بڑے ذخیرے کے لیے اخراجات کا 80 فی صد حکومت پنجاب فراہم کرے گی جبکہ 20 فی صد کاشتکار خرچ کرے گا انہوں نے کہا کہ NA 53 کے طول و عرض میں ترقیاتی کام برق رفتاری سے ہو رہے ہیں سڑکوں کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے تمام یونین کونسلز میں گلیات پختگی اور سیوریج کا کام ہو رہا ہے MNA و چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی راولپنڈی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے ٹھیکیداروں کو 30 جون سے قبل کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔
