راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود نے کہا ہے کہ محترمہ بی بی شہید نے قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے اور طویل جلا وطنی کے بعد ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والی عظیم رہنما شہید محترمہ بینظیر بھٹو عوام کے دلوں میں کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہیں عوام کے دلوں سے کبھی نکالا نہیں جا سکے گا پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنے کا کارنامہ دفاع وطن کا ضامن ہے آئین، جمہوریت اور غریب عوام کیلئے ان کی خدمات تاقیامت یاد رکھی جائیںگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلعی تنظیم کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو شہید کی 72ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسابق ایم این اے مرتضی ستی ،ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان،حاجی ظفر اقبال،راجہ بلال شیر باز،راجہ منصور اختر،بشارت بھٹی،شفیق جدون اور دیگر کارکنوںنے بڑی تعداد موجود تھی ۔سابق ایم این اے مرتضی ستی، راجہ بلال شیر باز،راجہ منصور اختر اور دیگر نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو امریکہ اور برطانیہ کے کامیاب دوروں پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کے دل کی آواز ہیں آنے ولا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔
