اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا اہم کردار ہے، آج جس میزائل ٹیکنالوجی کی مدد سے اللہ پاک نے پاکستان کو اپنے سے پانچ گنا بڑے ملک پر فتحیاب کیا ہے اسکی بنیاد بی بی شہید نے رکھی تھی،بلاول بھٹو کی کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دنیا نے پاکستان کا موقف مانا جبکہ بھارتی بیانئے کو مسترد کر دیا ہے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 72 سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں انکے علاوہ وزیر اعظم کے مشیر اور سینئر پارٹی رہنماء قمر زمان کائرہ، پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، خواتین ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی نرگس فیض ملک، پی پی پی اٹک کے صدر اشعر حیات خان سمیت پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کا انعقاد پارٹی میں شامل ہونی والی سعدیہ حیات خان نے کیا تھا، اس موقع پر بی بی شہید کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب سے اپنے خطاب میں گورنر پنجاب کا سعدیہ حیات خان کی پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئےمزید کہنا تھا کہ وہ پارٹی میں شمولیت خوبصورت اضافہ ثابت ہونگی،حالیہ پاک بھارت معرکے میں کامیابی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم کردار ہے کیونکہ پاکستان کی ایٹمی قوت سے لیکر میزائل ٹیکنالوجی کے حصول تک پیپلز پارٹی کی قیادت کی کوششیں شامل ہیں، جن کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، اس فتح پر پاکستان کی مسلح افواج، فیلڈ مارشل سمیت پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے جب پاکستان میں ایٹم بم بنانے کی بنیاد رکھی تو اس وقت ملک کی معاشی و سیاسی حالت بہت بری تھی تاہم انہوں نے کہا کہ گھاس پھونس کھا لینگے مگر اٹیم بم ضرور بنائیں گے،اسی طرح بی بی شہید نے میزائل ٹیکنالوجی حاصل کی جس کو آج دنیا مانتی ہے،صدر آسف علی زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے وارث ہونے کا حق ادا کر دیا ہے،انکی کامیاب سفارتکاری کے باعث پوری دنیا نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے جبکہ بھارتی بیانئے کو مسترد کر دیا ہے،انہوں نے جب بھارتی وزراعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیا تو پوری دنیا میں اس کی گونج سنائی دی، اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر حکمران میں آتے رہتے ہیں مگر کچھ عرصہ بد لوگ انکا نام تک بھول جاتے ہیں، آج لوگوں کو پاکستان کے تمام وزرائے اعظم کے نام تک یاد نہیں ہیں، تاہم جو رہنماء عوام کی حقیقت میں رہنمائی کرتے ہیں انکا نام رہتی دنیا تک زندہ و جاوید ہو جاتا ہے اور انکی کمی کی ہمیشہ محسوس کیا جاتا ہےذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو انہی میں ہیں جنہیں لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں، ان کی پاکستان، عوام اور جمہوریت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،آج صدر آصف علی زرداری اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوصف اول میں کھڑے نظر آتے ہیں، ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی تبھی ملک کو استحکام کی طرف لے جایا جا سکتا ہے، اس موقع پر پی پی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ملک میں جمیوریت کیلئے طویل جدوجہد ہے، اس ملک پر جب بھی کوئی کڑا وقت آیاپیپلز پارٹی نے ہی ان مشکلات سے نکالا،بی بی شہید نے اس ملک کی عام عورت کے حقوق کیلئے آواز بلند کی جس پارٹی آج بھی لیکر چل رہی ہے،آج پی پی پی کیلئے بہت خوشی کا دن ہے کہ وہ اپنی بہادر لیڈر کا یوم پیدائش منا رہی ہے،پی پی پی خواتین پنجاب ونگ کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، پیپلز پارٹی کی قیادت کی ملک کیلئے دی گئی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیںجنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا،پاکستان کی چاروں اکائیوں کو اکٹھا کرنا پیپلز پارٹی کا ہی خاصہ ہے،اس موقع پر نسرین اظہر اور پارٹی میں شمولیت اخیتار کرنے والی سعدیہ حیات خان نے بھی خطاب کیا، سعدیہ حیات خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بننے پر فخر ہے، اس پارٹی کی ملک اور جمہوریت کیلئے خدمات بے مثال ہیں،پارٹی کے کواتین ونگ کو مزید مضبوط اور متحرک کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، اس موقع پر محترمہ بینظیر کی سیاسی اور جمہوری خدمات کے حوالے سے ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔
