عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، علامہ پیر عنایت الحق شاہ سلطانپوری

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)تحریک لبیک پاکستان پنجاب کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نےکہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہم کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےن لیگ کے رہنما پرویز رشید کا قادیانیوں کی حمایت میں حالیہ بیان اسلامی تعلیمات اورآئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بدقسمتی ہے کہ جب بھی ن لیگ اقتدار میں آئی انہوں نے قادیانیوں کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا موجودہ ملکی حالات اس قسم کے فتنوں کے متحمل نہیں ہیں انہوں نےکہا کہ پرویز رشید نے وطن عزیز کیخلاف ایک بہت بڑی گھناؤنی سازش کی ہے ہم حکومت وقت اور دیگر تمام ذمہ داراداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پرویز رشید کیخلاف بھرپور قانونی کارروائی کریں کہ پرویز رشید اس نازک اور انتہائی حساس مسئلہ کو کیوں چھیڑ تے ہیں جس سےملک میں انارکی پھیلے اور ملک عدم استحکام کا شکار ہو عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حق یہ کہ عقیدہ ختم نبوت اصل ایمان ہے عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرہ تک پہرہ دیں گے اس وقت وطن عزیز کو اندرونی اور بیرونی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اس موقع پر ملک وملت کو اتفاق واتحاد کی اشد ضرورت ہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ پرویز رشید کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ ہم نے پہلے بھی بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی اور قائد تحریک صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کی قیادت میں میدان میں رہ کر جانوں کے نذرانے پیش کرکے عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیا ہے اور ان شاء اللہ ہمیشہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور حرمت رسول کیلئے سروں پر کفن باندھ کر دفاع کریں گے

مزید خبریں