بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ 22 جون کو منائی جائے گی: رخسانہ بشیر

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) ممبر آر سی سی اور شعبہ خواتین راولپنڈی سٹی کی سیکرٹری انفارمیشن حافظہ رخسانہ بشیر نے کہا ہے کہ قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے اور طویل جلا وطنی کے بعد ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والی عظیم رہنما شہید محترمہ بینظیر بھٹو عوام کے دلوں میں کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہیں عوام کے دلوں سے کبھی نکالا نہیں جا سکے گا ہر سال کی طرح بی بی شہید کی 72ویں سالگرہ بھٹو دی جھگی میں 22جون بروز اتوار شام 7بجے منائی جائے گی اور کیک کاٹا جائے گا جس میں خواتین اور پارٹی کے عہدہداران بھر پور شرکت کریں گے اس موقع پر ماسٹر بشیر مرحوم کے صاحبزادے عقیل احمد والد کی جگہ پیپلز پارٹی کیلئے کام کرنے کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو امریکہ اور برطانیہ کے کامیاب دوروں پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کے دل کی آواز ہیں آنے ولا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔

مزید خبریں