بزرگوں اور مریضوں کی خدمت عین عبادت ہے، زمرد خان — پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی سویٹ ہوم چیئرمین سے ملاقات

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان سے آج پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں جنرل سیکریٹری حاجی محمد حنیف اور پریس سیکریٹری ملک تنویر نوشاہی شامل تھے۔ ملاقات میں وفد نے ایسوسی ایشن کی فلاحی سرگرمیوں اور بزرگ شہریوں، مریضوں، اور پنشنرز کی خدمت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

زمرد خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “بزرگوں، ضعیفوں، لاچار مریضوں اور پنشنرز کی خدمت فی سبیل اللہ ایک عظیم عبادت ہے، اور اس کارِ خیر میں مصروف افراد معاشرے کا سرمایہ ہیں۔”

انہوں نے پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جذبے کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ زمرد خان نے ایسوسی ایشن کے تمام عہدے داران کو پاکستان سویٹ ہوم کے دورے کی باضابطہ دعوت دی تاکہ وہ ادارے کے فلاحی ماڈل سے بھی آگاہی حاصل کریں اور باہمی تعاون کے مزید راستے تلاش کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی بجٹ کی حمایت مشروط کرے گی، حکومت کو خبردار کر دیا: سحر کامران

وفد نے زمرد خان کی فلاحی خدمات کو سراہا اور سویٹ ہوم جیسے ادارے کے قیام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں انسانیت کی خدمت کو مشترکہ مقصد قرار دیا گیا۔

مزید خبریں