راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)عید الاضحی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے من پسند جیالوں سے ملاقات پر تحفظات کا اظہار ترجمان صدر مملکت وسابق ممبر پنجاب اسمبلی عامر فدا پراچہ پر صدر زرداری سے ملاقات کی راہ میں رکاوٹ اور سازش کا الزام جیالوں اور جیالیوں کی کی حوصلہ شکنی پر مایوسی ہوئی ۔ہم تحفظات رکھتے ہیں ۔مرکزی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ایک طویل عرصے سے پارٹی کے نظریاتی ورکرز اور قیادت کے مابین ایک رکاوٹ کھڑی کی جارہی ہے سابق ایم ڈی بیت المال نے اصل حقائق قیادت تک پہنچنے نہیں دیئے جسکی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچتا ہے ۔ ایک سازش کے تحت پی پی پی کی تمام ذیلی تنظیموں کو صدر زرداری سے ملاقات نہیں کروائی گئی ۔ملک عامرپراچہ ایم ڈی بیت المال رہنے کے باوجود سات ہزار ووٹ لے سکے اس سے قبل بابر سلطان جدون کے 12 ہزار ووٹ تھے راولپنڈی میں کمزور امیدوار دیئے جاتے ہیں ورکرز کے تحفظات سنیں جائیں اور انکوائری کرائی جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے عہدیداروں کینٹ کے صدر ملک قاسم ادریس ،ممبر پنجاب کونسل بنارس چوہدری ،توقیر عباسی ،ناصر میر، عبدالرحمن توکلی نیکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ،راجہ ظہیر طارق وحید بٹ، راجہ مجید، جاوید خان، راجہ عمران، زیشان مہدی، ملک انعام ،شفیق جدون، جہانگیر بٹ ،سعید اختر پپا ،چوہدری طاہر اکرام، پرویز چوہدری ،میاں الطاف بٹ ،محمد شاہد ،رانا شوکت، عمران خان کوہستانی، حمید بابو ،چوہدری شیر افگن ، انور خان جدون، شعبہ خواتین گلنار بادشاہ ،سعدیہ عباسی ،شازیہ بتول سمیت پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیدارن بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ ملک قاسم ادریس نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو مرکزی و صوبائی قیادت کے سامنے تحفظات رکھے گی اگر تین یوم میں ہمارے تحفظات پر نوٹس نے لیا گیا تو گورنر ہائوس راولپنڈی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے ہمارا جینا مر نا پی پی پی کے ساتھ ہے پیپلز پارٹی ماں کی طرح ہے اسے کبھی چھوڑا نہیں جا سکتا ۔ صوبائی قیادت نئی تنظیم سازی کرکے کارکنوں کو ان کا حقیقی مقام واپس دلایا جائے ۔
