اتوار,  15 جون 2025ء
بیرسٹر محمد علی بھون کے اعزاز میں ظہرانہ وکلاء برادری کی بھرپور شرکت

حافظ آباد (شوکت علی وٹو) پاکستان کے معروف قانون دان سابق صدر سپریم کورٹ بار ایوسی ایشن، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ حافظ آباد کی دھرتی کے عظیم سپوت احسن بھون کے صاحبزادہ بیرسٹر محمد علی بھون کے اعزاز میں ملک وقاص رضا اعوان سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد نے ظہرانہ دیا گیا.بیرسٹر محمد علی بھون اعلیٰ تعلیم مکمل کر کے وطن واپس لوٹے۔ ان کی وطن واپسی نہ صرف ان کے خاندان، پورے ضلع کے لیے ایک خوش آئین اور پرمسرت لمحہ ثابت ہوئی، جس پر مبارکباد، دعاؤں اور تحسین کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اس پُر مسرت موقع پر سابق صدر بار ایسوسی ایشن حافظ آباد، ملک محمد وقاص اعوان نے جم خانہ ہال میں ایک پروقار تقریب ظہرانے کا اہتمام کیا، جو اپنے وقار، روایات اور والہانہ محبتوں کا شاہکار منظر پیش کر رہی تھی۔ تقریب میں وکلاء برادری، اہلِ علم و ادب، معززین شہر اور نوجوان قانون دانوں، صحافیوں نے شرکت کی۔ ہال علم، احترام اور محبت کی خوشبو سے معطر دکھائی دیا۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک محمد وقاص اعوان سابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد نے پاکستان کے مایہ ناز قانون دان احسن بھون کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہی شخصیت ہیں جنہوں نے قانون کی دنیا میں دیانت، شفافیت اور اصول پسندی کو نئی جہت دی۔ ان کی خدمات نہ صرف وکلاء برادری بلکہ آئین و انصاف کے ہر پرستار کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد علی بھون کی قانون کی اعلی ڈگری دراصل ان کے عظیم والد کے علمی، اخلاقی اور قومی ورثے کا تسلسل ہے۔ہمیں یقین ہے کہ محمد علی بھون اپنے والد کی طرح علم و قانون کا پرچم بلند رکھیں گے، سائلین سے حسنِ سلوک کریں گے، اور اپنے مقدس پیشے کو عزت و وقار سے نبھائیں گے ایسے باصلاحیت نوجوان اس ملک شہر کا حقیقی سرمایہ ہیں جو مستقبل میں نہ صرف اپنے ضلع بلکہ پورے ملک کا نام روشن کریں گے۔تقریب کے شرکاء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد علی بھون کو بیرسٹر بننے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یہ تقریب نہ صرف ایک فرد کی کامیابی کا جشن تھی، بلکہ حافظ آباد کے روشن مستقبل کی ایک جھلک بھی تھی۔

مزید خبریں