اتوار,  15 جون 2025ء
ریلوے کالونیوں میں پانی کی شدید قلت، ریلوے ملازمین کا ڈی ایس آفس کے سامنے احتجاج کی دھمکی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ کی ناہلی کی وجہ سے یلوے ورکشاپ کالونی ، سی ڈی ایل کالونی لوکو شیڈ کالونی ، ٹریفک کالونی ،صدر کالونی ٹرانزٹ کیمپ کالونی کربلا کالونی سمیت دیگر علاقوں کے مکین سرکاری ملازمین شدید گرامی اور حبس کے موسم میں پانی کی بوند بود کو ترس گئے پانی کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو ڈی ایس آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے ہم ڈی ایس ریلوے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی او ڈبلیو ون ناصر خان 13اور دوسرا اسسٹنٹ غلام عباس ان دونوں کو 13 تعینات ہیں ان دونوں کو فی الفور ٹراسفر کیا جائے اور کالونیوں میں پانی کی قلت کا نوٹس لیکر سپلائی دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار پریم یونین سی بی اے کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد خان سینئر رہنما سید ظہور شاہ اور چیئرمین پینشنر ویلفیئر ا یسوسی ایشن یونس جٹ اور دیگر نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرت ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد خان سینئر رہنما سید ظہور شاہ، یونس جٹ نے کہا کہ شدید گرمی اور حبس کے باعث ریلوے کی تمام کالونیوں میں پانی کی وجہ سے ملازمین سخت مشکلات کا شکار ہیں نماز پڑھنے اور وضو کرنے کیلئے کی پانی نایاب ہو چکا ہے اس بارے میںشدید گرمی میں پانی کی قلت کے حوالے سے کئی بار شکایات کی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جبکہ اس کام پر مامور آئی او ڈبلیو ون ناصر خان 13اور دوسرا اسسٹنٹ غلام عباس ان دونوں کو 13 سال سے ایک ہی جگہ تعینات ہیں یہ دونوں کالونیوں میں مقیم لوگوں سے سلام کرنا پسند نہیں کرتے اور اکثر آبادیوں کے لوگوں کو پریشان کرنا ان لوگوںنے معمول بنا لیا ہے اس بارے میں شکایات بھی کی گئیں جس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہم ڈی ایس ریلوے اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں آئی او ڈیلیو اور اسسٹنٹ آئی او ڈبلیو کو فی فور ٹرانسفر کیا جائے اور پانی کی شدید قلٹ کا نوٹس لیکر متعقہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ ڈی ایس آفس کے سامنے کالونیوں کے مکین احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

مزید خبریں