2025-26 کا عوام دشمن بجٹ مسترد: ن لیگ نے ہمیشہ غریبوں کی بجائے اشرافیہ کا ساتھ دیا، چوہدری ظہیر سلطان

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود نے2025 ۔2026 عوام دشمن وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون ہمیشہ غریب عوام کی دشمن اور امیر اشرافیہ کی دوست رہی ہے اس بجٹ میں عام دھاڑ دار مزدور کا ذکر تک نہیں کیا گیا جبکہ غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا نہ ہی چھوٹے کاروباری طبقے کو ریلیف ملا یہ بجٹ صرف اور صرف پاکستان کے اشرافیہ کے لیے بنایا گیا جس میں اشرافیہ کو ریلیف پلیٹ میں رکھ کر پیش کیا گیا اس ملک میں غربت کی ایک بہت بڑی لہر دوڑ رہی ہے بجٹ مالی سال 2025 ۔2026 نے عوامی مسائل میں اضافہ کیا بجٹ میں نہ غریبوں کے لیے بجلی کے ریٹوں میں کمی کی گئی نہ گیس اور نہ ہی پٹرول میں کمی کی گئی پٹرول پر لیوی چارجز کا بڑھاناغریب آدمی کی روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوگا جس سے پاکستان میں غربت میں بے انتہا اضافہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری زیر سلطان محمود نے گزشتہ روز کارکنوں کی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی پارٹی ہے صدر آصف علی زرداری غریب عوام کا درد رکھتے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو بہت جلد وزیراعظم منتخب ہو کر غریب دوست پالیسیوں پر کام کریں گے۔

مزید خبریں