حافظ آباد(شوکت علی وٹو) گرمی شدید لہر جاری ہے اس شدت کی گرمی کا فائدہ برف بنانے والے کارخانوں کے مالکان نے اٹھانا شروع کر دیا ہے ہول سیل میں 700 روپے بکنے والا بلاک 1500 روپے کا بیچنے لگے عام برف بیچنے والے 400 روپے سے 500 روپے کی پٹی بیچنے لگے غریب عوام جن کے گھروں میں فریج کی سہولت نہیں وہ گرمیوں میں ان پٹھہ جات سے برف لیتے ہیں شدید گرمی میں برف کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کا فائدہ پہلے مالکان اٹھانا شروع کرتے ہیں پھر پرچون پر بیچنے والے پٹھہ فروش ایک بلاک میں آٹھ پٹیاں ہوتی ہیں جو پرچون میں 3200 روپے کا بیچ رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریٹس نہ ہونے کی بدولت انکو کوئی پوچھتا نہیں یہ لوگ گرمی کی شدت میں ریٹ میں اضافہ کرنے کی خاطر مصنوعی قلت پیدا کر کے ڈبل سے زائد ریٹ پر برف بیچتے ہیں لوگوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سے مطالبہ کیا ہے ان گراں فروش مالکان کو ریٹ دے کر پابند کیا جائے اور جو مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں ان کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے.
