اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور حلقہ این اے 46 سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی کوششوں سے حلقہ این اے 46 اسلام آباد کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص،حلقے میں جن منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ان میںاسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز B-17 کی تعمیر کی پروجیکٹ لاگت 800 ملین روپے ، 100 ملین روپے بجٹ میں مختص ،ترنول ریونیو ریکارڈ سسٹم کی تعمیر 133.5 ملین روپے، اسلام آباد سبزی منڈی کی ہول سیلر مارکیٹ کی اپ گریڈیشن اور تعمیر کے لیے 200 ملین روپے مختص ،جوہد ڈھوک رمضانیہ روڈ ، سرائے خربوزہ روڈ ، گولڑہ شریف روڈ ، بوکڑہ روڈ کے لیے 281.94 ملین روپے مختص ،واٹر سپلائی اسکیم محلہ عثمانیہ ، محلہ بلال ، سرائے خربوزہ ، کلنجر ، گولڑہ شریف کے لیے 90 ملین روپے مختص، دیہی علاقوں میں Rain Harvesting کے لیے 40 ملین روپے مختص، گولڑہ شریف ، شاہ اللّٰہ دتہ اور سرائے خربوزہ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 100 ملین روپے مختص سکول کالجز کی اپ گریڈیشن ، مسنگ فسیلیٹیز کے لیے 900 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کے لیے بھی اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں ،گلیوں کی پختگی ، سیوریج سسٹم کی تعمیر ، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، حلقے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کرنے پر انجم عقیل خان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقہ کے لوگوں کو تعلیم ، صحت ، انفراسٹرکچر ، ماڈرن ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات تگ و دو جاری رکھیں گے۔
