اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان ورکر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کے طور پر اسد محمود کے انتخاب پر اظہر حسین (پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہوسٹل) نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اظہر حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسد محمود کا انتخاب مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسد محمود اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے مزدور برادری کے مسائل اجاگر کریں گے اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ورکر فیڈریشن ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو محنت کش طبقے کی آواز ہے، اور اسد محمود جیسے متحرک رہنما کا اس مقام پر آنا خوش آئند ہے۔
مزید پڑھیں: سی ڈی اے مزدور یونین کی ریفرنڈم میں شاندار کامیابی، چوہدری محمد یٰسین اور ٹیم کو مبارکباد