حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے جلاپور بھٹیاں کے قریب ہونے والے بس حادثہ کی جگہ اور ٹراما سنٹر کا دورہ کیاڈپٹی کمشنر نے حادثہ میں مسافروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں جواد حسین ملک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عتیق چودھری بھی انکے ساتھ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سنٹر میں بس حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کر تے ہوئے انہیں علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر اور مفت سہولیات فراہم کی جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بس میں سوار مسافروں سے حادثہ کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل انتظامیہ کو مسافروں کو کھانا اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔حادثے کا شکار بس راجن پور سے سیالکوٹ جار ہی تھی۔