حافظ آباد(شوکت علی وٹو)وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوارڈ نیٹر سائرہ افضل تارڑ،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،ایم پی اے عون جہانگیر بھٹی،مسلم لیگی رہنماء حیدر عباس بھٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کلین پنجاب ویژن کے تحت عید الالضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کیے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے خواب کی عملی تعبیر عید کے موقع پر نظر آئی۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور مونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز ہمارے ہیروز ہیں۔جنہوں نے سخت گرمی کے باوجود چوبیس گھنٹے جانوروں کی آلائشیں اُٹھانے اور صفائی کے کا م کیے۔عید کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو مناسب جگہوں پر ٹھکانے لگانے اور صفائی کے بہتر انتظامات پر شہریوں نے بھی بھر پور تعاون کیا۔ پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد ناصر گورائیہ، اسسٹنٹ کمشنر سلمان اکبر، سی ا و ایم سی اکرام اللہ سند ھو، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈسٹرکٹ منیجراحسن شیراز سمیت دیگر افسران،مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ء چودھری محمد بخش تارڑ، محمد زمان بھون،رائے قمر الزمان کھرل و دیگر شریک تھے۔وزیراعلیٰ کی کو ارڈنیٹر سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکر گزار ہیں کہ جن کے ویژن کے مطابق عید کے موقع پر پوری پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں نظر آئیں.
اور پہلی مرتبہ میں نے خود عید کے موقع پر مختلف علاقوں دورے کیے اور وہاں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انکاکہنا تھا کہ صفائی کے بہتر انتظامات کے اصل ہیرو ہمارے سینٹری ورکرز ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ اس عید پر صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کے لیے عوام نے بھی حکومتی اداروں کا بھر پور ساتھ دیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کاکہنا تھا کہ عید کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کے لیے 70ہزار ویسٹ بیگز تقسیم کیے گئے۔ 1400سے زائد سینٹر ی ورکرز اور دیگر اہلکار صفائی ستھرائی کے کاموں میں دن رات مصروف رہے۔جانوروں کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے لیے 450سے زائد مشینری استعمال کی گئی۔ انکاکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ،تحصیل انتظامیہ،میونسپل کمیٹیوں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران و اہلکاروں کی دن رات محنت سے حافظ آباد کو وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق صاف ستھرا بنایا گیا۔
جانوروں کی آلائشیں اُٹھانے کے بعد تمام کولیکشن پوائنٹس، سٹرکوں، چوک چوراہوں اور دیگر عوامی مقامات کو فینائل، عر ق گلاب اور سر ف سے دھونے کے بعد جراثیم کش سپرے کیا گیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کی طرح عام دنوں میں بھی حافظ آباد کو صاف ستھراء بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے حکومتی اداروں سے تعاون کریں تاکہ صفائی ستھرائی کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر چلتا رہے۔