عید ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے، امت مسلمہ باہم اتحاد کی علامت ہے: صاحبزادہ پیر عطا اللہ شاہ بخاری کا عید اجتماع سے خطاب

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جوکہ ایک مسلمان کودوسرے مسلمان کا بھائی قراردیتاہے جس طرح ایک ہا تھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں رہ کر اسے مضبوط کرتی ہیں امت مسلمہ بند مٹھی کی باہم ایک ہے عید ایثار جذبہ ایثارکا درس دیتی ہے خوشیوں کا بانٹنا ہی تو عیدہے اور خوشیاں تو بانٹنے سے بڑتیں ہیں ان خیالات کا اظہار پیر سید اظہار بخاری کے فرزند و امام جامع مسجد محمد لالکڑتی کے خطیب صاحبزادہ پیر عطا اللہ شاہ بخاری نے عید الاضحی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حج اور قربانی صاحبِ استطا عت پر واجب ہے عید الا لضحٰی سے ہمیں اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس ملتا ہے ہر مسلمان ہی اپنی استطاعت کے مطابق قربانی دیتا ہے قربانی کے گوشت کی تقسیم میں غرباء ،مسا کین اورمستحقین کا خاص یاد رکھا جائے انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پراستحکام پاکستان کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہدأکو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے ،شہدأ کے خاندانوں او ر ان کے لواحقین کو بھی ان خوشیوں بھرے لمحات میں شامل رکھا جائے، ملک وقوم کے لئے اپنے سیکورٹی اداروں ،عوام اور افواج کی قربانیاں نا قا بل فراموش ہیں قوم ملک میں امن و استحکام کے لئے قربانیاںدینے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ اس موقع پرپیر سید اظہاربخاری مرحوم کی دینی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا بعد ازاں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

مزید خبریں