اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)تمام ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنر میں بھی 600 فی صد اضافہ کیا جاے تمام ریٹائرڈ ملازمین بھی کل کے دھرنے میں بھر بور شرکت کرینگے، ایک سرکاری ملازم جو 35,40سال سرکا کی خدمت اور مریضوں کی خدمت کرتا ھے اس کاگزارہ صرف پنشن پر ھوتا ھے اس لئے اولڈ ملازمین کا بھی خیال رکھا جائے اور پنشن میں اضافہ کیا جائے،بجٹ میں غریب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر آئی ایم ایف کو کیوں اعتراض ہوتا ہے جبکہ حکومتی وزیروں اور مشیروں اور اعلی حکومتی عہدے داروں کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کیا جاتا ہے اس کے لیے آئی ایم ایف حکومت کو منع نہیں کرتی اور جب غریب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا وقت آئے تو حکومت کو آئی ایم ایف یاد آتی ہے، حکومتی ٹولہ آئے دن درجنوں لٹیروں کے ساتھ بیرون ملک دوروں پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں اور اپنی عیاشیاں اور بیرون ملک جائیدادوں میں دن بدن اضافہ کر رہیں اور اسمبلیوں میں کروڑوں روپے کے کھانے کھائے جاتے ہیں ،فری پٹرول ملتا ہے ،فری رہائش ملتی ہے ،ان کی ہر چیز مفت میں ہے، بیرون ملک سے بے تحاشہ قرضے لے کر حکمران اپنی تجوریاں بھرتے جا رہے ہیں ان سب باتوں پر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا لیکن چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات ہو تو ان کو ائی آیم ایف سے اجازت لینی پڑتی ہے پمز ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف اور پریس سیکٹری ملک تنویر نوشاھی اور دیگر عہدے داروں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس جہاں کے علاوہ اگے بھی ایک جہان ہے جہاں حکمرانوں کا گریبان ہوگا اور غریب ملازمین اور عوام کا ہاتھ ہوگا اگر فرعون جیسے لعنتی لوگ اس دنیا میں نہیں رہے تو موجودہ حکمرانوں کو بھی ان کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے حکمران اپنی عیاشیاں بند کریں اور غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے سے بچایا جاے اور تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی چیرمین سینٹ ، سپیکر ، وزارا ، مشیروں کی طرح اضافہ کیا جاے،اس مہنگائی کو مدنظر رکھتے ھوے تمام ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنر میں بھی 600 فی صد اضافہ کیا جاے تمام ریٹائرڈ ملازمین بھی کل کے دھرنے میں بھر بور شرکت کرینگے، حاجی محمد حنیف اور تنویر نوساھی نے مزید کہا کہ ایک سرکاری ملازم جو 35,40سال سرکا کی خدمت اور مریضوں کی خدمت کرتا ھے اس کاگزارہ صرف پنشن پر ھوتا ھے اس لئے اولڈ ملازمین کا بھی خیال رکھا جائے اور پنشن میں اضافہ کیا جائے
