راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ZABIST یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ای گارڈ پرائیویٹ اور ڈاکٹر اختر حمید خان میموریل ایسوسی ایشن کی شراکت سے ماحولیاتی تحفظ اور گھریلو کچرے کو کارآمد بنانے کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا گیا۔
تقریب سے ڈاکٹر محسنہ، ڈاکٹر صوفیہ خالد اور سمیرا گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختر حمید میموریل ایسوسی ایشن گزشتہ برس سے گھریلو کچرے کو پراسس کر کے اسے کارآمد بنانے کے حوالے سے عوام اور اداروں کو آگاہی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ عمل نہ صرف ماحول کی بہتری کا باعث ہے بلکہ آمدنی کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔
مقررین نے تنظیم کے 25 سال مکمل ہونے پر حالیہ سلور جوبلی تقریب کا حوالہ بھی دیا، جس میں کچرے کو قابل استعمال بنانے کے عملی اقدامات کی نمائش کی گئی تھی۔ اس موقع پر ذوالفقار علی کی کتاب “کچرے میں کیا ہے” اور “کچرے کو کم کیسے کیا جائے اور کچرے سے دولت کمائیں” کی تقریب رونمائی بھی منعقد ہوئی، جس میں شرکاء نے ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے پر مصنف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں دوسرے اسپورٹس گالا کی کامیاب اختتامی تقریب
مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ کچرے سے نہ صرف زمین بلکہ فضا بھی آلودہ ہو رہی ہے، لہٰذا حکومت اور نجی اداروں کو مل کر اس مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
تقریب میں سی ای او آصف خان (شہید بھٹو فاؤنڈیشن)، بابر عزیز، ڈاکٹر غلام جیلانی، ڈاکٹر بشارت، طارق خان، این سی اے کوآرڈ