اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر سجاد حیدر کی قیادت میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پنجاب ہاوس اور گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے منسٹرز اینکلیو الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں اس موقع پر دیگر عہدیداران رضوان خان مدثر راجہ پرویز مغل خادم حسین سید مہدی راجہ ظفر ہمراہ تھے ملاقات میں فوٹو جرنلسٹ کی فلاح وبہبود اور آئندہ ہونے والے تقاریب میں معاونت بارے گفتگو ہوئی سجاد حیدر نے بتایا کہ فوٹو جرنلسٹ صحافی برادری کا ہراول دستہ ہیں جو فرنٹ لائن پر کوریج کے لیے موجود ہوتے ہیں لیکن ان کے لیے اقتدار کے اعلی حلقوں تک رسائی ممکن نہیں ہوتی انہوں نے دونوں گورنرز سے فوٹو جرنلسٹ کی تصویری نمائش اور ٹریننگ ورکشاپ کے سپانسر بارے درخواست کی سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی کارکردگی اور ان کے ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا
