اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن (اکرا) کے زیر اہتمام اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں ممتاز صحافی مرحوم مظہر شیخ کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا سے کیا گیا۔
اجلاس میں مظہر شیخ کی دو بیٹیوں، داماد اور دیگر اہل خانہ کے علاوہ ایس ایس پی ٹریفک ذیشان حیدر، آئی جی اسلام آباد کے پی آر او تقی جواد، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، جنرل سیکرٹری شیراز گردیزی، آر آئی یوجے کے صدر طارق ورک، جنرل سیکرٹری غفران مجتبی، چیئرمین اکرا چوہدری جاوید بھاگٹ، جنرل سیکرٹری خرم ملک، سرپرستِ اعلیٰ ناصر ایوب، اور دیگر سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ربجا کے تمام عہدیداران اور ممبران نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے مرحوم مظہر شیخ کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے پیشہ ورانہ کردار، دیانت اور محنت کو سراہا۔ شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے اجتماعی دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں: سنیئرصحافی مظہرشیخ انتقال کرگئے،مقامی قبرستان میں سپردخاک
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مظہر شیخ کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ مرحوم مظہر شیخ سمیت تمام مرحوم صحافیوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔