جمعرات,  05 جون 2025ء
نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائیاں ناقابل فہم، اساتذہ کی تذلیل بند کی جائے: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا احتجاج

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تعلیم دینا جرم باقی سارے کام اچھے ،مختلف محکموں کی شام کے اوقات میں سکولز کو سیل کرنا سمجھ سے بالاتر ، اکیڈمیوں میں پڑھنے والوں بچوں پر بھی پابندی عائد کرنا اور سکولز پرنسپل جو گھروں سے بلا کر بند سکولز کو سیل کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں نجی تعلیمی اداروں کی تذلیل بند کی جائے ورنہ ملگ گیر احتجاج کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی فوری نوٹس لیں اور اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے اہلکاروں کو معطل کریں ۔ان خیالات کا اظہار ال پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر عرفان مظفر کیانی ،سینئر نائب صدر سردار گل زبیر ،جنرل سیکرٹری محمد ابرہیم ،رشید شاہ ،چوہدری ارشد لطیف سردار انیس اقبال نے ہزارہ کالونی رتہ امرال سکیم سات میں شام 4 بجے محکمہ تعلیم ،سول ڈیفنس اور دیگر محکمہ جات کی طرف کاروائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہاہے ، حکومت لاکھوں ملازمین کو مد نظر رکھ کر فیصلے کرے ،اساتذہ کو دہشت گردوں کی طرح دیکھنا بند کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی ای او ایجوکیشن فوری نوٹس لیں اور بند سکولز کو ڈی سیل کیا جائے ،ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید خبریں