اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) کلاس فور کے سروس سٹرکچر کی منظوری ان کا حق ہے چوہدری وارث علی رضا نصیب عباسی نے پمز ایمرجنسی کی شہرت میں خوب کردار ادا کیا ڈاکٹر شرجیل کل سے سروس سٹرکچر تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں شاہد خٹک کزشتہ روز میں پمز نصیب الرحمن عباسی کے ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں پمز کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چوہدری وارث علی رضا نے عباسی صاحب کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مریضوں کو ترجیح دی اور چوبیس گھنٹے ایمرجنسی کو اپنی خدمات پیش کئے انہوں نے ادارے میں کلاس فور کی خدمات کو بھی سراہا اور یقین دیہانی کرائی کہ وہ ان کی سروس سٹرکچر منظور کرانے میں بھرپور کردار ادا کرنے کا وعدہ کرتے ہیں ڈاکٹر شرجیل ڈائریکٹر ایمر جنسی میں عباسی صاحب کی ہمہ وقت موجودگی کو بےحد سراہا اور کہا کہ ان کی کمی کو ایک عرصے تک محسوس کیا جائیگا انہوں باقی سٹاف سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کے نقش قدم پر چلیں نان گزہیٹڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری محمد ریاض گوجر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پمز کے تمام ملازمین متحد ہو کر درجہ چارم کے سروس سٹرکچر کے لیے کام کریں جو کام ہم سے ادھورے رہ گئے ہیں اپ ان کو مکمل کریں انہوں نے نصیب عباسی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب گروپ میں نصیب الرحمن عباسی نے بطور نائب صدر بڑے احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیے ال پاکستان پیرا میڈکس کے صدر کے جنرل سیکرٹری شاہد جان خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاءاللہ عید کے فورا بعد ہم درجہ چارم کے سروس سٹرکچر پر مل کر کام کریں گے اور وزارت صحت نے اگر ہمارا سروس ایکچر منظور نہ کیا تو ہم وزارت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ نصیب الرحمن عباسی ایک محنتی ، دیانتداری اور مخلص ورکر تھا اس نے اپنی زندگی میں بہت سارے مریضوں کی مدد کی ہم اج ان کی ریٹائرمنٹ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ریٹائرڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن میں انہیں خوش امدید کہتے ہیں ریٹائرمنٹ کی اس خوبصورت تقریب سے نرسز ویلفیئر ایسوسییشن کے چیئرمین محمد شریف خٹک ال پاکستان پیرا میڈکس کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد ارشد خان پمز کی تمام ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے پریس سیکٹری ملک تنویر نوشاھی نان گزٹڈ ویلفیئر ایسوسییشن پمز کے صدر ملک طاہر محمود اعوان جنرل سیکرٹری چوہدری محمد وسیم ارشاد گجر انقلاب گروپ کے چیئرمین چوھدری محمد فاروق پریس سیکرٹری جواد خان، رانا مطلوب, چوہدری انیس اکرم, رانا عمران، انور مسیح، مختار مسیح، اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
