راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) یادگار اسلاف ، نمونہ اسلاف حضرت اقدس مولانا قاضی احسان احمد نقشبندی نے کہا ہے کہ اسلام دین فطرت ہے،ماں اللہ کریم کی عطا کردہ نعمتوں میں سے افضل ترین نعمت ہے اسلام نے ماں کو جو عظیم مرتبہ دیا شاید ہی کسی اور مذہب میں حاصل ہو اسلام میں اپنی ماں کی فرما نبرداری اور احترام کرنا ایسے ہی لازم ہے جیسے کہ مسلمان کیلئے نماز اور روزہ کا اہتمام کرناللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی پاک صلی الله علیه وآله وسلم کے ذریعے ہمیں اپناپسندیدہ دین عطا فرمایا۔ اسلام دین رحمت ہے۔ اللہ تعالیٰ انسان اور انسانی فطرت کا خالق ہے۔ اس نے اپنے بندوں کی بہتری اور رہنمائی کے لئے حضوراکرام صلی الله علیه وآله وسلم کی آفاقی شخصیت کو تمام جہانوںکے لیے رحمت بنا کر بھیجاان تمام والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے حفظ و ناظرہ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محمدی باغ مدرسہ تعلیم القرآن درکوٹ میں تاریخ ساز سالانہ روحانی وتبلیغی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میزبانی کے فرائض سینئر صحافی و مرکزی ترجمان عباسیہ ویلفیئر سفیر اختر عباسی نے انجام دیے ، اور مدرسین مدرسہ ھذا مولانا فیصل عباسی ، حافظ ضمیر عباسی نے اہلیان محلہ کے ساتھ انتظامات کو ختمی شکل دی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد افتخار عباسی نے انجام دیے۔نعت خواںحافظ عطاالرحمن عباسی صاحبقاری شبیر احمدنے محفل کو اپنی خوبصورت آواز میں نعتیہ کلام سنا کر محفل کو چار چاند لگا دئے، علاقہ بھر سے علما و عوام کا رخ محمدی باغ کی طرف تھا ، جس کی وجہ سے پروگرام ایک بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گیا ، اجتماع کے مہمان خصوصی مرشد العلما و الصلحا ،ولی کامل پیر طریقت یادگار اسالاف حضرت مولانا مفتی محمود الحسن مسعودی شاہ تھے،جن کی زیارت کے لیے تحصیل لورہ و تحصیل خانپور سے عوام اور خواص کا سمندر امڈ آیا اہلسنت علما کونسل اپر خانپور کے تمامی علما کرام مولانا مفتی جہانگیر احمد عباسی ، کی قیادت میں ،جمعیت علمائے اسلام تحصیل خانپور کے وفد نے تحصیل صدر مولانا قاری محمد ریاض کی سربراہی میں شرکت کی اور اہلسنت والجماعت اپر خانپور ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اپر خانپور کے عہدے داران و کارکنان ،تحصیل لورہ کے علما نے قاری محمد اسحاق کی قیادت میں شرکت فرمائی ،جبکہ حویلیاں ایبٹ آباد سے علما کرام کا ایک بھر پور وفد مولانا مفتی عبد الحفیظ خان ، مولانا پیر عبدالوحید خان ، مولانا مفتی ابرار خان کی قیادت میں اس کے علاہ سماجی وسیاسی شخصیات نے خصوصی شرکت کی جن میں چوہدری عابد مختار گجر ، مولانا ایوب صدیقی ، مولانا فیصل زمان عباسی ، طارق عباسی ، سردار جاوید ایڈوکیٹ ، اور دیگر شامل ہیں۔جبکہ ،اجتماع میں 1 حفظ اور 20 ناظرہ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کی دستار بندی و چادر پوشی کی گئی ،اجتماع کے پنڈال میں بہترین انتظامات کیے گئے تھے ، داخلی راستوں پر استقبالیہ کیمپ ، مجمع جوڑ جماعت اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے ،مدرسہ محمدی باغ کی انتظامیہ کی طرف سے اہلسنت علما کونسل کو بہترین کارکردگی پر اورسفیر اختر عباسی کو دینی و سماجی پلیٹ فارم پر بہترین کارکردگی پر تمغہ اعزاز سے نوازا گیا جبکہ استاذ مکرم یادگار اسلاف مولانا قاضی احسان احمد نقشبندی کو علاقہ کوہسار میں نصف صدی کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ اعزاز سے نوازا گیا ،حضرت پیر کو درکوٹ آمد پر اعزازی شیلڈ اور پرچم نبوی و زرد رومال کا ہدیہ پیش کیا گیا ، علاقہ بھر سے آئے ہوئے معززین علاقہ، علما کرام ، اور سیاسی و سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کیا ،حضرت پیر کے ملفوظات اور دعا سے اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا ۔
