پاکستان کو نظریہ اقبال و قائد کے مطابق بنانے میں پامی کا بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنانے کے لئے پامی بھرپور کردار ادا کرے گی یونیورسیٹیز اور کالجز میں نوجوانوں کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرنے کے لئے سیمنار اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، پامی کے نومنتخب چیرمین اور معروف قانون دان سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ محمد اسلم زار ایڈووکیٹ ، اقبال ڈار، چوہدری نعیم کریم،کاشف نظامانی جاوید اقبال گورایہ نے پامی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کی صدارت چئرمین سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے کی جبکہ اجلاس س سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، اسلم زار، اقبال ڈار، کاشف نظامانء ، شاہ زمان غلزئی، چوہدری نعیم کریم، وسیم خان ، جاوید اقبال گورایہ، مرزا منصور بیگ، نصراللہ جرال، مہر جہانگیر، مجتبی بخاری ، راجہ حمید سلیم، خالد کیانی ، حسنین بخاری مرزا سلیم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، اجلاس میں کہا گیا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران مسلح افواج پاکستان نے جس بہادری سے دشمن کے دانت کھٹے کئے اور ملک کا دفاع کیا اس سے اقوام عالم میں پاکستان کاامیج بلند ہوا۔ اجلاس میں زور دیا گیا کہ ملک کے اندر قومی یکجہتی کوفروغ دینے کے لئے سیاسی ہم آہنگی قائم کی جائے اور سیاسی پولیرائزیشن کو کم کرنے لئے اقدامات کئے جائیں۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کا استحکام اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے پاکستان ہے تو سب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان کا مقابلہ متحد ہو کر ہی کیاجاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے پامی کے نو منتخب چئرمین سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پامی کو پاکستان کے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں منظم کیا جائے گا اور نئی نسل کو نظریہ پاکستان سے وابستہ کیا جائے گا انہوں کے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے پامی اپنا کردار ادا کرے گی اجلاس میں دو الگ الگ قراردادوں کے ذریعے کشمیر میں ھندوستانی مظالم اور فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی گئی اور اقوام عالم سے یہ مظالم بند کرانے اور دونوں مسلوں کو حل کرنے کے لئے اپنی ذمی داریاں ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید خبریں