شمالی بائپاس کچا روڈ نئی آبادی کے علاقہ مکینوں کے لیے سردرد بن گیا

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)شمالی بائپاس جو گوجرانوالہ روڈ دوآبہ نہروں سے شروع ہو کر دھنوئے ڈوگراں اور علی پور روڈ رامکے چھٹہ روڑ جگانوالہ، نئی آبادی ونیکے روڑ جیل روڈ ٹیولیپ سٹی سے گزرتا ہوا سولنگی اعوان پر سرگودھا روڈ سکھیکی کیرج وے روڈ کو لنک کرتا ہے تمام بھاری ٹرانسپورٹ ادھر سے گزر رہی ہے دو کلو کا روڈ کچا ہونے سے بے شمار مسائل پیدا ہو رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے ٹھٹھہ کھوکھراں ریلوئے پھاٹک کا پل پچھلے کئی ماہ سے بن رہا ہے جس کی بدولت ہیوی ٹریفک کا لوڈ مکمل طور پر شمالی بائپاس پر منتقل ہو چکا ہے شمالی بائپاس جگانوالہ والے آگے سے لیکر ونیکے روڑ نئی آبادی تک 2 کلو میٹر کا روڈ چھوڑ دیا گیا جب پل بننا ضروری تھا تو یہ روڈ مکمل نہ کرنا اور بھاری ٹریفک ادھر دھیکل دینا ٹرانسپورٹرز کے ساتھ نئی آبادی کے علاقہ مکینوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے جب یہاں سے بھاری ٹریفک ڈمپرز، لوڈڈ ٹرک، گاڑیاں بسیں تو دھول مٹی تو اڑتی ہے ساتھ یہاں گڑھے بن چکے ہیں جن کی بدولت روزانہ دو تین گاڑیاں ڈمپرز ٹرک خراب ہوتے ہیں کئی گاڑیوں کے ایکسل ٹوٹ جاتے ہیں.شمالی بائپاس نزد نئی آبادی روڈ پر گڑھے پڑنے کی بدولت ٹرانسپورٹرز کو روزانہ نقصان ہوتا ہے اور نئی آبادی جو اس وقت دھول مٹی میں اٹے ہوئے گھر ہیں علاقہ مکین پریشان ہیں جہاں گھروں کے کمروں تک روزانہ دھول مٹی کی دبیز تہہ جم جاتی ہے علاقہ مکین سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کو متعدد درخواستوں کے زریعے اس چھوڑے روڈ کو بنانے کا مطالبہ کیا ہے.

مزید خبریں