یومِ تکبیر کی 27ویں سالگرہ پر مسلم لیگ کی پروقار تقریب، ایٹمی طاقت بننے پر قوم اور ہیروز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی مسلم امہ کی پہلی ایٹمی طاقت بننےکے 27 برس مکمل ہونے کی خوشی میںمسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نسرین اشرف ملک راجہ جان نےکارکنوں کے ہمراہ خدا داد ہائٹس پر یوم تکبیر کا کیک کاٹنے کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کا کہنا تھا کہ قائد نواز شریف کو سلام جنہوں نے کسی دباؤ کی پرواہ نہ کی اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا،ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت ایٹمی پروگرام کے تمام ہیروز اور قوم کو سلام جنہوںنے وطن کی عزت، آزادی اور وقار کے لئے ہر قربانی دی، یومِ تکبیر پر قوم اور قیادت کو مبارک 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال گزر گئے لیکن پاکستان کی خود مختاری، وقار اور سالمیت کے لیے ہمارا عزم اور بھی مظبوط ہوا ہے، 10 مئی 2025 کے معرکہ حق نے پھر ثابت کیا کہ پاکستانی قوم کا سر اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکے گا، انہوں نے یومِ تکبیر پر وطن کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دینے کا عہد دوہراتےہوئے کہا کہ معاشی میدان میں بھی 28 مئی اور 10 مئی جیسے کارنامے دکھائیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب وطن عزیز پاکستان معاشی طور پر بھی دنیا کی مضبوط اور مستحکم معیشتوں میں شمار ہوگا۔

مزید خبریں