سید شہریار احمد
ایڈوکیٹ ہائی کورٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکیوں کے بعد، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا رد عمل سامنے آگیا
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بتائیں آپ یہاں ہمیں ڈرانے کے لیے آئے ہیں؟
ہم امریکہ کی غنڈہ گردی کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے۔
ایرانی صدر مسعور پزشکیان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران تہران پر تنقید کا جواب سامنے آگیا ہے
ایرانی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کہا ہے کہ آپ یہاں کیا ہمیں ڈرانے کے لیے اور دھمکیاں دینے آئے ہیں؟
ہم کبھی بھی آپ کی چوھدراہٹ تسلیم نہیں کریں گے
آپ کی گیدڑ بھپکیوں میں نہیں آئیں گے۔
ہم غنڈا گردی کے آگے نہیں جھکیں گے ۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سوچتا ہے کہ وہ یہاں آ کر ہمیں ڈرا سکتا ہے۔
ہمارے لیے شہادت کی موت، بستر پر مرنے سے زیادہ پیاری ہے