گزشتہ روز آنے والے شدید آندھی طوفان میں حافظ آباد کے دو افراد جاں بحق

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز 24 مئی تیزآندھی کی وجہ سے سپر سرینا مارکی کے قریب سرگودھا گوجرانوالہ روڈ پر دکان کی چھت کے پر اینٹوں سے بنا پردہ دو افراد پر گر گیا.اب تک کی معلومات کے مطابق زخمی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا ہے اس طرح دو اموات ہو چکی ہیں.جس کی زد میں آ کر ایک 30 سالہ شخص طاہر سکنہ سکھیکی منڈی موقع پر جانبحق ہو گیا اور دوسرا 24 سالہ نوجوان نعمان سکنہ علی چوک حافظ آباد شدید زخمی ہو تھا وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب میں آندھی طوفان کی جاری کردہ لسٹ میں ان کے نام شامل نہیں ہے.حکومت پنجاب نے جانبحق افراد کو مالی سپورٹ کا اعلان کیا ہے حافظ آباد کے کی دونوں جانبحق افراد کا خاندان مالی امداد سے محروم رہ جائینگے ضلعی انتظامیہ کو چاہیے ان کے نام بھی حکومت پنجاب کو سینڈ کیے جائیں تاکہ جانبحق افراد کو بھی پنجاب حکومت کی جانب مالی امداد مل سکے .

مزید خبریں