آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی پر یوم تشکرکے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مسیحی برادری , یو سی سی ٹیم کی طرف سے یونائیٹڈکونسل آف چرچز اور پاکستان پارٹنرشپ انیشیٹیو( پی پی آئی ) کے زیراہتمام آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی پریوم تشکرکے حوالے سے شکر گزاری کی عباد ت کی دعائیہ تقریب یونائیٹڈ کونسل آف چرچز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمسن سہیل کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیواتھے جبکہ انکے علاوہ پاکستان پارٹنرشپ انیشیٹیو( پی پی آئی ) کے سی ای او اشرف مال، چیئرمین ایم جی ایم بشپ شاہد محمود، وحید پیارا، رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا ، روبینہ فیروز بھٹی ، پادری قمر زمان سمیت دیگر پادری صاحبان اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شکر گزاری کی دعائیہ تقریب میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سمیت تینوں مسلح افواج کے جوانوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں کے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا،تقریب میں جنگ کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں اور سویلین شہداء کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی، دعائیہ تقریب میں بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بچوں کی بس پر دہشتگردحملے میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی کیا اور شہید بچوں کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔

مزید خبریں