پاکستان میڈیا کونسل (کراچی چیپٹر) کے زیر اہتمام “یومِ تشکر” پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد ریلی کا شاندار انعقاد

کراچی (روشن پاکستان نیوز) پاکستان میڈیا کونسل کراچی چیپٹر کے زیرِ اہتمام یومِ تشکر کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو تین تلوار سے شروع ہو کر کراچی پریس کلب پر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں صحافی، وکلاء، تاجران، ڈاکٹرز، اور مختلف سماجی تنظیموں کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ہر طبقہ فکر کے شہریوں نے جوش و جذبے کے ساتھ “پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد” کے نعروں سے فضا کو گونجایا۔ریلی کا مقصد افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور قومی یکجہتی کا اظہار تھا۔ شرکاء نے حب الوطنی کا زبردست مظاہرہ کیا اور اپنے محافظوں سے محبت اور وفاداری کا عملی ثبوت دیا۔ مرکزی کوآرڈینیٹر میاں خرم شہزاد نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آپریشن بنیان المرصوص نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی فوج صرف سرحدوں کی محافظ نہیں بلکہ قوم کی غیرت، عزت اور وقار کی علامت ہے۔ ہم یومِ تشکر مناکر اپنے محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پی ایم سی کے سرپرست اعلیٰ شعیب میمن نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ جب بھی پاکستان پر کسی نے میلی آنکھ ڈالی، 25 کروڑ عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔ افواجِ پاکستان ہماری پہچان اور فخر ہیں۔ سرپرست پی ایم سی واصف سایہ نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کے حواس باختہ کر دیے اور دنیا نے تسلیم کر لیا کہ پاکستانی فوج دفاعی صلاحیتوں میں بے مثال ہے۔ یہ ریلی اسی جرأت و عظمت کو سلام پیش کرنے کا ذریعہ ہے۔آپریشن بنیان المرصوص دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا چکا ہے۔ انفارمیشن سیکریٹری ساجد احمد نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے۔ آج کی ریلی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ سیکرٹری مالی امور عمران بیگ کا کہنا تھا کہ “پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہمارے دلوں کی بستا ہے۔ آج کی ریلی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستانی عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہروقت شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ریلی میں شعبہ صحافت، وکلا برادری، تاجر تنظیمیں، ڈاکٹرز، اور مختلف سماجی تنظیموں کے افراد سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کا آغاز سہ پہر 3 بجے تین تلوار سے ہوا اور پرامن انداز میں کراچی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ “پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد” کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ریلی کے اختتام پر میاں خرم شہزاد نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ محبت کا بے مثال مظاہرہ تھا”افواجِ پاکستان ہماری غیرت اور وقار کی علامت ہیں۔ محب وطن عوام کی جانب سے افواجِ پاکستان کے لیے عقیدت، یکجہتی اور قومی فخر کا فقیدالمثال اظہار تھا۔

مزید خبریں