هفته,  26 اپریل 2025ء
روڈن انکلیو کے محمد راشد کو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ بننے پر شاندار تقریب، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر قریشی کی خصوصی شرکت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)روڈن انکلیو کے محمد راشد کو جی ایم سے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پر ترقی ملنے کی خوشی میں وائٹ روز مارکی، بحریہ فیز 7 میں ایک پروقار دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد روڈن انکلیو کے چیئرمین رحم الدین نعیم کی جانب سے کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر قریشی تھے۔

ناصر قریشی طبیعت کی ناسازی کے باوجود اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے تقریب میں شرکت کے لیے تشریف لائے اور اپنی موجودگی سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ ان کی آمد پر روڈن انکلیو کے کنٹری ہیڈ ملک اسد عباس، برانڈ ایمبیسڈر محمد اشتیاق کیانی، جنرل (ر) عبدالقیوم، اور سی ای او نعیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی بھرپور کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس ناصر قریشی نے محمد راشد کو ان کی محنت، لگن اور دیانت داری کے اعتراف میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کے 30 ممبران کی جانب سے وہ راشد صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور روڈن انکلیو کی ترقی میں چیمبر ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

محمد راشد نے بھی اپنے خطاب میں صدر چیمبر ناصر قریشی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی آمد، ان کے وعدے کی پاسداری اور سپورٹ نے ان کے حوصلے کو مزید بلند کر دیا ہے۔ برانڈ ایمبیسڈر محمد اشتیاق کیانی نے بتایا کہ ناصر قریشی اسپتال میں داخل ہونے کے باوجود مسلسل رابطے میں رہے اور آخر کار تقریب میں شرکت کر کے ایک مثالی کردار ادا کیا۔

روڈن انکلیو کے سی ای او رحم الدین نعیم نے تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محمد راشد کو ادارے کا “چمکتا ہوا انمول ہیرا” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ روڈن انکلیو کو ان جیسے باصلاحیت اور ایماندار افراد پر فخر ہے اور یہ سوسائٹی مستقبل قریب میں پاکستان کی بہترین رہائشی اسکیموں میں شمار ہو گی۔

تقریب میں مختلف کاروباری، سماجی و تجارتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محمد راشد کو بھرپور انداز میں مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں