جمعرات,  24 اپریل 2025ء
ایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پر ترقی – روڈن انکلیو کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) روڈن انکلیو کے جنرل منیجر سیلز محمد راشد کو ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے اہم عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس موقع پر وائٹ روز ایگزیکٹیو میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں روڈن انکلیو کی اعلیٰ انتظامیہ، جنرل (ر) عبدالقیوم، چیمبر آف کامرس کے اراکین اور معروف رئیل اسٹیٹ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے اپنی اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا انعام اور اپنی ٹیم کی محنت کا ثمر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ، “میری ترقی دراصل میری ٹیم کی محنت اور لگن کی آئینہ دار ہے۔ میں اس عزت پر اپنی ٹیم کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔”

اس موقع پر چیئرمین روڈن انکلیو رحیم الدین نعیم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ “محمد راشد ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی ترقی نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ یہ ادارے کی ترقی اور مضبوط ٹیم ورک کی علامت بھی ہے۔”

برینڈ ایمبیسڈر روڈن انکلیو محمد اشتیاق کیانی نے ایم راشد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ “ہم بہت جلد ایک شاندار استقبالیہ پروگرام منعقد کریں گے، جس میں روڈن انکلیو کی پوری فیملی ان کے ساتھ اپنی خوشی اور محبت کا بھرپور اظہار کرے گی۔”

تقریب کے آخر میں ایم راشد کی ترقی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے انہیں دل کھول کر مبارکباد پیش کی۔ یہ تقریب ادارے کے اندرونی جذبے، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف کا ایک خوبصورت مظہر تھی۔

مزید خبریں