پیر,  21 اپریل 2025ء
ایف بی آر ملازمین کا ملک گیر احتجاج، مراعات میں امتیازی سلوک کے خلاف آواز بلند

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں ایف بی آر کے نان کیڈر افسران اور ملازمین کی جانب سے تنخواہوں اور مراعات میں امتیازی سلوک کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ ریجنل اور کارپوریٹ ٹیکس دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین نے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے اور علامتی ہڑتال کی۔

احتجاجی ملازمین نے ایف بی آر کی موجودہ پالیسیوں کو غیر منصفانہ اور ملازمین دشمن قرار دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے منجمد شدہ پرفارمنس الاؤنس فوری طور پر بحال کیے جائیں اور ریوارڈ کی تقسیم میں پایا جانے والا عدم توازن ختم کیا جائے۔

مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے ملازمین نے اسلام آباد کے علاوہ پشاور، لاہور، ملتان، اور دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تمام ملازمین کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے تاکہ ادارے میں کام کرنے والے افسران اور عملے کا اعتماد بحال ہو اور وہ اپنی خدمات بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔

مزید خبریں