حافظ آباد: انسداد پولیو مہم کے پہلے روز محکمہ صحت کی ٹیموں کی بھرپور نگرانی اور دورے

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)انسداد پولیو مہم کے پہلے روز سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ اور ڈسٹرکٹ انچارج آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر رائے شہر وز احمد نے موٹر وے انٹر چینج، جھگیوں،بس اڈوں، مارکیٹوں سمیت مختلف مقامات کے دورے کر تے ہوئے وہاں پولیو ٹیموں کی مانیٹر نگ اور بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے کاموں کا جائزہ لیا۔ محکمہ صحت کے افسران ڈاکٹرز نے جناح چوک، کسوکی بائی پاس، مختلف دیہی علاقوں، دیہی ہسپتالوں میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے عوام اور بالخصوص والدین سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے بارے فیڈ بیک بھی لیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد کاکہنا تھا کہ محکمہ صحت کی تمام ٹیمیں ضلع بھر میں شہری و دیہی علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے میں مصروف ہیں ہماری بھر پور کوشش ہو گی کہ اس قومی مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ حفاظتی قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔انہوں نے پولیو ٹیموں کو بھی ہدایت کی کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا سوفیصد ٹارگٹ حاصل کیا جائے اور بچوں کا مکمل ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے۔

مزید خبریں