مانسہرہ (روشن پاکستان نیوز) بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن روڈن انکلیو کے تعلقات مضبوط ہو گئے، اس حوالے سے چیف کمشنر بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن سرفراز نے روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز محمد راشد کو خصوصی دعوت دی، کیڈٹ کالج مانسہرہ میں ایک بہت بڑا بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کا ایونٹ ہوا جس میں کورین سفیر اور بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن مانسہرہ کریڈٹ کالج کے پرنسپل بھی موجود تھے، اس موقع پر روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز محمد راشد کہنا تھا کہ ہم بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کو اپنی سوسائٹی میں ایک بہت بڑا پلیٹ فارم دیں گے جہاں پر آ کر یہ اپنی اسکیمیں اور اپنی ٹریننگ کریں گے، ہم ان کو پروموٹ بھی کریں گے، ایم راشد کا مزید کہنا تھا کہ چیف کمشنر بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے روڈن انکلیو اور بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کو ایک بنا دیا ہے، اس موقع پر چیف کمشنر بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن سرفراز کا کہنا ہے کہ روڈن اینکلیو ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے جس کیلئےان کے مشکور ہیں، مستقبل میں ہم بہت سارے ایونٹ مل کر کریں گے، روڈن انکلیو نے ہمارے اس پلیٹ فارم پر بہت ساری منصوبے ترتیب دیئے ہیں، اس موقع پر روڈن انکلیو کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی کا کہنا تھا کہ ہم سپورٹس کی ایکٹیوٹی بھی بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کریں گے اور انشاءاللہ ہم ان دونوں کو آپس میں بہت سارے ایونٹ بھی پلان کریں گے تاکہ یہ بچے مستقبل کے اچھے سپورٹس لیجنڈ بن سکیں، ہم مل کر بہت سارے بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے پلان کریں گے، مانسہرہ بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے پرنسپل نے ایم راشد کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
