هفته,  19 اپریل 2025ء
پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی راولپنڈی میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی، اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنمائوں نے نہتے غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری مسلم امہ کو مل کر فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی بربریت کا مقابلہ کرنا ہو گا اسرائیل لاکھوں بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کا قاتل ہے، مسلمانوں کی عبادت گاہوں اورہسپتالوں تک کو نشانہ بنایاجارہا ہے اور مسلم نسل کشی کی جارہی ہی غزہ و فلسطین اسرائیلی بربریت و دہشتگردی سے لہولہان ہیں امت مسلمہ امریکہ واسرائیل گٹھ جوڑ اور بربریت کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر علی حسن چشتی، جنرل سیکرٹری پنجاب میاں محمد ادریس، ڈویثرنل صدر ملک شبیر عباس عابد، سینئر رہنما محمد ہارون نے غزہ اور فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا اسرائیل لاکھوں بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کا قاتل ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ظلم جب حد سے بڑھے تو مٹ جاتا ہے پوری پاکستانی قوم کے دل مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں فلسطینیوں کا ناحق خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور اسرائیل اپنے ظلم اور بربریت سمیت ہمیشہ کے لیے دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔انہوںنے کہا کہاسرائیلی ظلم و بر بریت کو روکنے کیلئے او آئی سی ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، وحشیانہ دہشتگردی نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے بلکہ انسانیت کے ماتھے پر بد نما داغ بھی ہے حکمرانوں کو غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں کے حوالے سے پالیسی بنانا ہو گی پیپلز پارٹی شہید بھٹو فلسطینیوں اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ تھی ، ہے اور رہے گی اللہ کریم انہیں کامیاب و کامران فرمائے یتقریب کے آخر میں غزا کے شہداء کیلئے دعا کی گئی۔

مزید خبریں